مدینہ کالونی، بجلی کے تار چھونے سے 3 بہنیں جھلس گئیں

مدینہ کالونی، بجلی کے تار چھونے سے 3 بہنیں جھلس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)مدینہ کالونی میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے چھوجانے سےتین سگی بہنیں جھلس گئیں، جن میں سے ایک جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق مدینہ کالونی میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاریں چھو جانے سے 3 بہنیں شدید جھلس گئیں، جن کو ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال منتقل کیا، جہاں 22 سالہ فرحت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ فرح اور کومل کی حالت تشویشناک ہے،ڈاکٹرز کے مطابق فرح کا پچاس فیصد جسم بجلی کی تار لگنے سے جھلس چکا ہے۔

بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ تینوں بچیاں چھت پر موجود تھیں کہ پاس سے گزرتی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گئیں، جس سے تینوں بچیاں شدید جھلس گئیں۔ اس واقعہ کے  لیسکو حکام ذمہ دار ہیں، جنہیں متعدد شکایات کی گئیں مگر ان کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer