زین مدنی : گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز کر دیا گیا ۔
گانے کی ویڈیو عابد ملک نے ڈائریکٹ کی ہے ۔گانے کی شاعری ملکو نے لکھی ہے جبکہ موسیقی رضوان اختر نے ترتیب دی ہے۔
ملکو نے ہمیشہ نئی گلوکار آئیں متعارف کروائیں ۔ملکو پاکستانی پنجابی اور سرائیکی لوک و پاپ موسیقی کے مقبول گلوکار ہیں، جو اپنے انرجیٹک انداز اور دیہی ثقافت سے جڑے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا انداز لوک روایت اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کرتا ہے، جسے دیہی اور شہری دونوں حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے مقبول گانوں میں “نک دا کوکا”، “چنگا سادا یار اے تو”، “رل تے گئے آں پر چس بڑی اے آئے”، “دھولا سانو پیار دیا”، “چولو کوئی گل نئی” اور “اڑیاں کنجاں” شامل ہیں، جو خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔
انیا علی بھی نئی گلوکارہ ہیں جن کو ملکو نے اپنے گانے میں ڈیوٹ شامل کیا ہے۔
گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز کر دیا گیا pic.twitter.com/xLbL9JMZtK
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) August 21, 2026