اشرف خان: انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 277.56 روپے پر بندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279.28 روپے پر برقرار رہا۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.57 روپے سے کم ہوکر 277.56 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 25 پیسے مہنگا ہوکر 326.72 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے کے بعد 380.94 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.28 روپے اور سعودی ریال 74.47 روپے پر برقرار رہے۔