ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کھلنے میں 2 روز باقی، اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ, والدین پریشان

سکول کھلنے میں 2 روز باقی، اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ, والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض: تعلیمی ادارے کھلنے میں صرف2 روز باقی ہیں، جبکہ دکانداروں نے ربڑ، شارپنر، مارکر، کاپیوں اور دیگر تعلیمی اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

سکول آئٹمز مہنگی ہونے کے باعث والدین کی جیب پر اخراجات کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ معیاری سکول بیگ 3 سے 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

مارکیٹ میں پینسل کے ایک ڈبے کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 210 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 عدد مارکرز کا پیک 100 روپے سے بڑھ کر 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے سے تعلیمی اخراجات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔