سٹی 42: ریسکیواہلکاروں نے رکشہ ڈرائیورمحمدنوازکوبحفاظت کھمبے سے اتارلیا
رکشہ ڈرائیور محمد نواز بیوی سے جھگڑنے کے بعد ارفع کریم کے پاس 132 کے وی کی تاروں والے کھمبے پر چڑھ گیا تھا ۔ اس کی بیوی شازیہ نے بھی سٹی 42 کو بتایا کہ رکشہ دو روز سے خراب تھا اور گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہ تھا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد رکشہ ڈرائیور کو باحفاظت اتار لیا ہے ۔ رکشہ ڈرائیور خودکشی کی نیت سے کھمبے پر چڑھا تھا جو 100 فٹ کی بلندی پرتھا ۔رکشہ ڈرائیورمحمد نواز کو پولیس اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کرلے گئی ہے ۔
اس سے قبل رکشہ ڈرائیور نے میڈیا سے گفتگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی ویڈیو مریم نواز تک پہنچائی جائےمگر پولیس نے میڈیا سے گفتگو نہیں ہونے دی اور اسے ساتھ لے گئی
