ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: امتحان میں ناکامی پردلبرداشتہ نویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی

لاہور: امتحان میں ناکامی پردلبرداشتہ نویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :لاہور کے علاقے گلدشت ٹاؤن چونگی دوگیج میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے امتحان میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاہور میں گلدشت ٹاؤن کے علاقے چونگی دوگیج میں امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ مناہل امتحانات میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، جس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بعد ازاں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ افسوسناک واقعے سے علاقے میں غم کی فضا ہے۔