ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑائی جھگڑے اور چوری کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم افتخار علی کی ضمانت خارج

 لڑائی جھگڑے اور چوری کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم افتخار علی کی ضمانت خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے لڑائی جھگڑے اور چوری کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم افتخار علی کی ضمانت خارج جبکہ شریک ملزم مرتضیٰ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔پولیس نے ملزم افتخار علی کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا.
 جسٹس جواد ظفر نے ملزمان افتخار علی اور مرتضی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،۔ ڈی ایس پی ساہیانوالہ ضلع فیصل آباد ندیم ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل فخر عباس کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افتخار علی نامزد ایف آئی آر ہے اور اس نے مضروب یاسین کو خنجر کے وار سے زخمی کیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے بھی ہوتی ہے، لہٰذا وہ ضمانت کا حقدار نہیں۔دوسری جانب وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم نہیں، دوران تفتیش چوری بھی ثابت نہیں ہوئی اور جھگڑا معمولی لین دین کے معاملے پر ہوا۔ تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد افتخار علی کی درخواست ضمانت خارج اور شریک ملزم مرتضیٰ کی ضمانت منظور کردی۔، ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم افتخار علی نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے سے احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا.

Ansa Awais

Content Writer