ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی  پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے نکال دیا۔ 

 رجسٹرار آفس نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران انکوائری جوڈیشل مجسٹریٹ کو شوکاز نوٹس دیا،  جوڈیشل مجسٹریٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع نہ کرسکے۔

اعلامیے کے مطابق  انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی کی گئی، کارروائی کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer