ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین بھٹی کے خلاف انکوائری کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین بھٹی کے خلاف انکوائری کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین بھٹی کے خلاف انکوائری کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور قانون کے مطابق انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
 جسٹس خالد اسحاق نے ریٹائرڈ اسٹنٹ کمشنر منور حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار منور حسین بھٹی کی جانب سے پنجاب حکومت بذریعہ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کو فریق بناتے ہوئےمؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ 31 دسمبر 2022 کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے خلاف کوئی انکوائری زیرِ التواء نہیں تھی۔ تاہم، دو سال بعد 7 مارچ 2025 کو پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ (پیڈا ایکٹ) کے تحت ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، انہیں چارج شیٹ اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔درخواست گزار وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے واضح فیصلوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد انکوائری نہیں کی جاسکتی، لہٰذا ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 7 مارچ 2025 کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ انکوائری قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق مکمل کی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer