سٹی42: لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز ، کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
اگست کے مہینے میں اب تک 135 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 72 مقدمات درج کیے گئے جبکہ رواں سال مختلف کارروائیوں میں 2,150 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 1,221 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹیننٹ رجسٹریشن مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔ کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد سے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔
لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کے کوائف فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کروائیں۔