(محمد اویس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی کے علاقے میں شیر گھر میں داخل ہو گیا، جنگلی شیر نے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شیر کے حملے سے ایک شخص زخمی ہو گیا،محکمہ وائڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،گھر میں داخل ہونے والا شیر اس سے قبل سکیم تھری میں داخل ہوا تھا ، وائلڈ لائف کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی تھی۔