سٹی 42:تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر نے 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک میں پشاور رو ڈ جلسے کا اعلان کر دیا
عامرمغل نے کہا کہ انتظامیہ نے NOCکینسل کیا ہے لیکن ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا۔پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔پرامن سیاسی جدوجہد ہماری آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے۔
عامرمغل نے کہاپنڈی اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں ۔یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے
عمران خان کی رہائی ، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے