ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں دو روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

ڈالر کی قدر میں دو روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر میں دو روز معمولی کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 402 پوائنٹس بڑھ کر 78148 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔