وزیراعلیٰ پنجاب کا میوہسپتال میں زیرتعمیر نئے کیفے ٹیریا کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میوہسپتال میں زیرتعمیر نئے   کیفے ٹیریا کا دورہ کیا،  تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ 

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے نئے   کیفے ٹیریا کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر نئے   کیفے ٹیریا کے مختلف حصے دیکھے، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ 

محسن نقوی  نے کہا کہ نئے   کیفے ٹیریا کو جلد مکمل کیاجائے۔ کیفے ٹیریا کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیاجائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے   کیفے ٹیریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔