صدرِ مملکت ے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات

 صدرِ مملکت ے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں صدرِ مملکت  ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت  کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔ 

صدر مملکت نے موجودہ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا  اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، قابل تجدید توانائی  سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

صدر مملکت نے اس سال حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سعودی حکومت مدینہ میں منہدم ہونے والے دو پاکستان ہاؤسز کی رقم سے مرکز یہ  میں پاکستان ہاؤس کی خریداری میں تیزی لائے گی۔ 

صدر مملکت نے او آئی سی کے ذریعے اہم مسلم مسائل بالخصوص تنازعہ جموں و کشمیر ، فلسطین اور افغانستان پر مستقل حمایت پر سعودی عرب اور اس کی قیادت کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں سعودی ولی عہد کی قیادت قابل تعریف ہے۔ 

ملاقات میں سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں ، دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب عازمین کو حج اور عمرہ کیلئے اچھی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ 

صدر مملکت نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد/وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے کا بھی کہا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور مالی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ  بھی ادا کیا۔