گرینڈ میٹنگ کی تیاریاں!!

Grand Meeting of PMLN in London, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد؛مسلم لیگ ن کی انتخابی حکمت عملی  بنانے اور  قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ طے کرنے کے لئے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی لندن میں بڑی بیٹھک کی تیاریاں جاری ہیں۔

:زرایع لے مطابق مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بڑی بیٹھک رواں ہفتے کے دوران کسی بھی وقت لندن میں متوقع ہے۔ 
 لندن میں موجود سینئر لیگی قیادت کے علاوہ پاکستان سے ویڈیو لنک پر موجود قیادت شریک ہو گی۔ اس اہم ترین اجلاس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کر کے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
سینئر لیگی قیادت نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے اہم ترین معاملے پر حکمت عملی طے کرے گی۔
آئندہ عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کا آئندہ بیانیہ کیا ہو گا، اس پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست اجلاس میں پیش کرینگے۔
پارٹی کی سینئر قیادت ممکنہ لیگی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کرے گی۔
اجلاس میں ملک بھر سے قومی و صوبائی 20 سے25حلقوں میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کے متمنی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
ان سیاسی رہنماوں کی مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کی موجودگی میں کی جائے گی۔
بڑی بیٹھک میں نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث ہوں گے۔