سوئمنگ پولز جانیوالے شہریوں کیلئے بُری خبر

 سوئمنگ پولز ،ڈینگی،ڈی سی لاہور،سٹی42
کیپشن: Swimming pool
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز جانیوالے شہریوں کیلئے بُری خبر، ڈی سی لاہور محمد علی نےڈینگی کی افزائش روکنے کیلئےآؤٹ ڈور سوئمنگ پولزبند کروانےکےاحکامات جاری کردیے۔
شہر بھر کےآؤٹ ڈور سوئمنگ پولز کو فوری بند کروایا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود سوئمنگ پولز کو بند کروائیں گے، انڈور سوئمنگ پولز کو ڈینگی ایس او پیز پرعمل درآمد کی صورت میں کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ٹائر شاپس کی بھی سخت مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،ڈی سی نے پیٹرول پمپس اور ٹائروں کی دوکانوں سے پرانے ٹائروں کے فوری خاتمے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ نئے ٹائروں کو لپیٹ کر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،خلاف ورزی پر دوکان سیل کردی جائیگی، ایف آئی آر کا اندراج ہوگا۔