ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کی تصاویر ریلیز کرنے والے بیوقوف ہیں، علی زیدی

Ali Zaidi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔