ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھی

ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھی
کیپشن: ayesha akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 400 درندوں کی جانب سے ہراسگی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر  عائشہ اکرم سے ٹک ٹاک کے بارے میں سوال کرتی ہے، جس کے بارے میں عائشہ کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، کیونکہ اس ایپ کی وجہ سے لڑکیاں جو گھروں میں بیٹھی تھیں وہ بھی باہر نکل آئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے انہوں نے کئی لوگوں کی طلاقیں ہوتی دیکھیں، ٹک ٹاک کی وجہ سے زندگیاں خراب ہوتی دیکھیں، اسی لئے انہیں لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کو بہت جلد بند ہو جانا چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے بس میں ہو تو میں آج ہی ٹک ٹاک بند کرادوں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer