رکشہ پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

رکشہ پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    یوم آزادی پر رکشہ پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سانحہ مینار پاکستان کے بعد  سوشل میڈیا پر  ایک اور  ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اسی دوران  اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی  طرف آنے والے نوجوانوں  کو روکتی ہے۔

یہ واقعہ بھی یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں پیش آیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔