ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

حکومت کا غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع،نادرانےفیملی ٹری کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا۔
 تفصیلات کے مطابق  حکومت نے داخلی اور عالمی صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔ نادرا حکام کےمطابق نئےنظام سے تصدیق ہوسکتی ہے کہ خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ،واضح رہے اگر آپ کے فیملی ٹری میں کوئی غیرملکی رجسٹرڈ پایا گیا تو اداروں کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نظام سے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔ نادرا کی جانب سے “آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ نادرا کے مطابق غلط اندراج سے بچنے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ نادرا کے مطابق نئے نظام سے پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس پر حاصل کر سکتے ہیں۔ نادرا میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر شناختی کارڈ نمبر اورفیملی ٹری موصول ہوں گی