ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کئی ماہ بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ

کئی ماہ بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: The price of bitcoin has risen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     دنیا کی مقبول کرپٹوکرنسی بِٹ کوائن کی قدر میں کئی ماہ بعد اضافے کا آغاز ہوگیا۔

ایک رپورٹ کے  مطابق جمعہ کے روز  ٹریڈنگ کے دوران ایک بِٹ کوائن کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 49 ہزار 106 ڈالر ہوگئی۔ جس کی  قیمت پاکستانی روپوں میں 80 لاکھ سے زائد بنتی ہے جبکہ رواں سال مئی کے بعد یہ بٹ کوائن کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی اتھیریم کی خرید و فروخت 3 ہزار 200 ڈالر (5 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے) میں جاری ہے۔ جبکہ ایک ڈوج کوائن کی قیمت 31 سینٹ  (51 روپے) ہے۔واضح رہے کہ رواں سال بِٹ کوائن کی قدر میں کافی اتار چڑھاؤ  دیکھنے میں آیا۔