شناخت پریڈ سے قبل ملزم کی تتیمہ بیان میں نامزدگی غیر قانونی قرار

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے شناخت پریڈ سے قبل ملزم کی تتیمہ بیان میں نامزدگی غیر قانونی قرار دے دی، عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ نامعلوم ملزم کو شناخت پریڈ سے پہلے نامزد کرنا قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈکیتی کے ملزم وارث کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ سزا کے بغیر محض مقدمات درج کیے جانے کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت کی رعایت سے محروم نہیں کیا جا سکتا، مدعی مقدمہ نے ڈکیتی کے ملزم وارث کو پہچاننے کے ذرائع بتائے بغیر تتیمہ بیان میں نامزد کیا، مدعی مقدمہ نے شناخت پریڈ سے 26 روز قبل ملزم کو نامزد کیا جو قانون کی منشاء کیخلاف ہے، شناخت پریڈ سے قبل ملزم کو نامزد کرنے کے اقدام نے ملزم کی ضمانت کا حق پیدا کیا۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سزا کے بغیر محض مقدمات درج کئے جانے کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت کی رعایت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ملزم وارث کو ڈکیتی کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer