ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر حسین کااداکارہ سجل علی سے متعلق بڑا انکشاف

 یاسر حسین کااداکارہ سجل علی سے متعلق بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکار  یاسر حسین نے اداکارہ سجل علی سےاپنے سوال جواب کے سیشن میں کہنا تھا کہ  سجل کسی کی دوست نہیں ہے یہ  سب سے اچھی عادت ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  معروف اداکار یاسر حسین کی جانب سے اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا تھا جس میں  ایک صارف نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ  کیا آپ اورسجل دوست ہیں۔  سوال  کاجواب دیتے ہوئے  یاسرحسین نے کہاکہ سجل کسی کی دوست نہیں ہےاوریہ اس کی سب سے اچھی عادت ہے۔یاسر حسین نے مزید لکھا کہ  یہ انڈسٹری دوستیاں بڑھانے کیلئے اچھی جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  سجل علی گزشتہ برس مارچ میں سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے اداکار احد رضا میر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔سجل علی پاکستان شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ ہیں اور بے شمار ڈراموں ، فیروز خان کے ساتھ فلم میں بھی کام کرچکیں ہیں۔   سجل2009 میں  نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈراما نادانیاں میں پہلی بار نظر آئیں۔  2011  میں  فیملی ڈراما "محمود آباد کی ملکائیں" میں ان کی کارکردگی پر تعریف توصیف ملی،اس کے بعدسجل نے کامیڈی سمیت کئی کامیاب ٹیلی ویژن سیریز میں کلیدی کردار پیش کیا  جن میں "محبت جائے بھاڑ میں"، رومانوی ڈڑامہ "ستم گر"، "میری لاڈلی" ، فیملی کامیڈی ڈراما قدوسی صاحب کی بیوہ  اور ڈراما گل رعنا شامل ہیں، نفسیاتی ڈراما "سناٹا" ، انتقامی ڈراما "چپ رہو"اور روحانی رومانوی ڈراما "خدا دیکھ رہا ہے"  سمیت دیگر ڈراموں میں بھی کام کرچکیں ہیں۔  سجل  کو ٹیلی فلم "بے حد"میں پریشان کن بچے کی تصویر کشی کرنے پر تنقیدی تعریف  کا سامنا کرنا پڑا۔