ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق،اظہر علی، بابر اعظم کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں

مصباح الحق،اظہر علی، بابر اعظم کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پی سی بی ایتھکس کوڈ کا نفاذ،  پی سی بی نے مفادات کےٹکراؤ کو روکنے کے لئے پالیسی بنالی، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت ٹیم انتظامیہ سےمعاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے  مفادات کےٹکراو کو روکنے کے لئے پالیسی بنالی، بورڈ نے قومی ٹیم انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلیں،چیف سلیکٹر ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت پوری ٹیم انتظامیہ سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں،ٹیم انتظامیہ سے دوسری نوکری، مراعات اور معاہدوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 ذرائع کا کہناتھا کہ بورڈ کے نئے قانون کے تحت کوئی ملازم دو نوکریاں نہیں کرسکتا، بورڈ ملازمین کو آمدنی کے تمام ذرائع واضح کرنے ہوں گے،کوڈ آف ایتھکس بورڈ کے ملازمین اور دیگر متعلقہ سٹاف پر بھی لاگو ہے،کوڈ آف ایتھکس جون میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد نافذ العمل ہوا۔

کوڈ آف ایتھیکس کے تحت مصباح الحق کو اپنی ایک نوکری چھوڑنی پڑ سکتی ہے،قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی ، بابر اعظم، اسد شفیق، یاسرشاہ بھی نوکری چھوڑنا پڑے گی ، عمران خان سینئر، شاداب خان، محمد رضوان ،وہاب ریاض کو بھی اداروں کی نوکریاں چھوڑنا ہوں گی۔ کوڈ ایتھیکس کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ چھوڑنا پڑسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا جس کے باعث انگلینڈ کی برتری بھی برقرار رہی جبکہ تیسرا میچ آج  ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ جہاں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer