ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائیوں نےسگی بہن اور بہنوئی کو ابدی نیند سلادیا

بھائیوں نےسگی بہن اور بہنوئی کو ابدی نیند سلادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس  نےکارروائی کرتےجائیداد سے حصہ مانگنے پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم کو دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے اہم کارروائی کرتے دوہرے قتل کے قاتل کو حراست میں لے لیا،قاتل نےجائیداد سے حصہ مانگنے پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا، پولیس نے کارروائی کرتے قتل کر نےوالا ملزم کو دوست سمیت گرفتار کرلیا،ملزم عنصر نے صائم اور بھائیوں کی مدد سے بہن، بہنوئی کو قتل کر دیا تھا۔

ملزم عنصر جاوید نے دوست صائم اور بھائیوں کی مدد سے بہن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ فائرنگ سے بینش اور اسکا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer