ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فکس ٹیکس سکیم، تاجر تنظیموں میں اختلافات سامنے آگئے

فکس ٹیکس سکیم، تاجر تنظیموں میں اختلافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) فکس ٹیکس سکیم کےمعاملے پر اکھٹی ہونے والی تاجر تنظیموں میں اختلافات سامنے آگئے، 23 اگست کو ایف بی آر حکام کیساتھ ہونےوالی میٹنگ میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پاکستان ٹریڈرزالائنس کیساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔

 فکس ٹیکس سکیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے 23 اگست کو مختلف تاجر تنظیموں نے ایف بی آر حکام کیساتھ فائنل ملاقات کرنی ہے، ملاقات سے دو روز قبل انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پاکستان ٹریڈرز الائنس کی موجودگی میں ایف بی آر حکام سے ملاقات کرنے اور تجاویز دینے سے انکار کردیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ اگر انجمن تاجران کو پاکستان ٹریڈرز الائنس کیساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ملاقات کا بایئکاٹ کردیں گے۔

فکس ٹیکس سکیم کےمسودے کوحتمی شکل دینے سے قبل تاجر تنظیموں میں اختلافات پر تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer