ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش و موٹر سائیکل چور گرفتار

لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش و موٹر سائیکل چور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: چوکی نیاز بیگ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی  کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین نے چند روز قبل گلی میں کھڑی موٹر سائیکل بھی چرائی تھی ملزم کی  واردات کارروائی سی سی ٹی وی  میں ریکارڈ ہوئی تھی فوٹیج میں ملزم موٹر سائیکل چرانے کے بعد فرار ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ 

 ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل،  1360 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔