ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس اجلاس  

 بلوچستان میں ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس اجلاس  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین : وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا22 واں اجلاس  کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام وسائل کو برو کار لانے کیساتھ  افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ اور باعزت واپسی یقننی بنانے کی ہدایت  کی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے ترقی کے فوائد بلوچستان کے عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا مشن ہے۔

شرکاء نے سیکیورٹی فورسز،پولیس اور بلوچستان کے غیور عوام بالخصوص شہید لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا  اور بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔