سٹی 42: سڑکوں پر سفر کو محفوظ اور پرسکون بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا نیا قدم شروع ہوگیا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا سڑکوں پر لائن لین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا،موٹر سائیکل ،سست رفتار گاڑیاں سڑک پر انتہائی بائیں چلیں گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوگا،ون وے کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔پچھلے ایک ہفتے سے پنجاب بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔ایک ہفتے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارننگ دی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر سخت کارروائی ہوگی۔ سیف سٹی کے کیمرے، ون ایپ کے خودکار نظام سے چالان ،قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App