ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا "اپنی زمین اپنا پروگرام" متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حکومت کا اپنا کھیت اپنا روزگار کے بعد اب اپنی زمین اپنا پروگرام کے آغاز کرنے کا فیصلہ منصوبے میں کسانوں کو شامل کیا جائے گا 6 ہزار افراد مستفید ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق صوبے میں 1 لاکھ 95 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی معاشی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونگی یہ منصوبہ اپنا کھیت اپنا روزگار سے ہٹ کر ہوگا جس میں حکومت  کسانوں کو شامل کرے گی پروگرام سے ابتدائی طور پر 6 ہزار افراد کے مستفید ہونے کا امکان ہے جبکہ زراعت، لائیوسٹاک، فارسٹ  اور ایکوا کلچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائیگا بائیو فیولز اور ویسٹ ٹو ویلیو منصوبوں سے جدید زرعی معیشت کی تشکیل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹورازم کے فروغ اور انڈسٹریز کیلئے زمین کی فراہمی بھی پروگرام کا حصہ ہوگا آسان کاروبار فنانس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولت دی جائے گی جبکہ  دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گےپانی کے بہتر استعمال اور وسائل کے مؤثر انتظام پر زور دیا جائے گاپروگرام سے محصولات میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی توقع ہوگی۔