سعید احمد: مختلف ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ کردی گئیں مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے دوبئی، ابو ظہبی، شارجہ ،بحرین، کویت اورفجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں کراچی ائیرپورٹ سے 18 اور پشاور ائیرپورٹ سے سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔