ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیڈو بس میں لڑکی پرتشدد کرنے والا ملازم  ملازمت سے فارغ

سپیڈو بس میں لڑکی پرتشدد کرنے والا ملازم  ملازمت سے فارغ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: لاہور میں اسپیڈو بس سروس میں ایک لڑکی پر تشدد پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تشدد میں ملوث ملازم سجاد علی کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

مزید برآں، واقعے میں ملوث ملازم کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی ٹرانسپورٹ سروس میں کام نہ کر سکے۔