ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کی جیت کا جشن عروج پر

PMLN, Pakistan Muslim League Noon, Bhati Gate, Malik Riaz, PP 147 by election, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اندرون لاہور ک حمزہ شہباز کے  چھوڑے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی پی 147 میں مسلم لیگ نون کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا جشن منانے کے لئے مچھلی منڈی بھاٹی گیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کے باہر  کارکنوں اور حامیوں کا میلہ لگ گیا۔


مسلم لیگ نون کے حامیوں کی کثیر تعداد جشن منانے کے لئے بھاٹی گیٹ پہنچ گئی، بڑی سکرین پر سٹی فورٹی ٹو لگا کر ضمنی الیکشن کے نتائج دیکھے جارہے ہیں۔
اپنے امیدواروں کی جیت کیلئے پُرعزم کارکن خوشی میں آتش بازی کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پی پی 137 سے امیدوار ملک ریاض بھی مرکزی دفتر پہنچ گئے۔  سارا علاقہ اس وقت ’’شیر اک واری فیر‘‘ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔