پاکستانی باکسر نے دو ٹائٹلز کے میچ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا

Shaheer Afridi, Thai Boxer, Knock Out Fight, World Boxing Association, World Boxing Counsel, Asian Boxing Federation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنکاک میں ایشین باکسنگ فیڈریشن اور  ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل کی فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر  پتونگ پونگ کو ناک آؤٹ کردیا۔

یہ دونوں ٹائٹل پہلے بھی شہیر آفریدی کے پاس تھے۔ آج کے چیلنج مقابلہ میں شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ 

 شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں  کھیلتے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائٹل کی فائٹ

شہیر آفریدی ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ پھر سے لڑیں گے۔ ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ کو  چیلنج کر رکھا ہے۔ شہر آفریدی کا بھارتی باکسر سے مقابلہ جون میں ہونے کا امکان ہے۔کلبیر ڈھاگہ پہلے شہیر آفریدی کو ہراچکے ہیں۔