پی پی 164 لاہور ؛ ن لیگ کے امیدوار رانا راشد منہاس الیکشن جیت گئے

 پی پی 164 لاہور ؛ ن لیگ کے امیدوار رانا راشد منہاس الیکشن جیت گئے
کیپشن: Rana Rashid Minhas, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور  میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 کے ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ سٹیشنوں کا مکمل رزلٹ آ گیا۔  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا راشد منہاس 31499 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل محمد یوسف کو  25781 ووٹ ملے۔ 

پی پی 164، پولنگ سٹیشن نمبر 22؛ 

پی پی 164کے پولنگ سٹیشن نمبر 22 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق ن لیگ کے رانا راشد منہاس 501 ووٹ لیکر آگے، جبکہ سنی اتحاد کونسل یوسف میو 364 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 77 ؛ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 77 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 342 ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے رانا راشد منہاس 341 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 26 ؛ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 26 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق ن لیگ کے رانا راشد منہاس 440 ووٹ لیکر آگے، سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 335 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 28؛ 

پی پی 164 کے پولنگ سٹیشن نمبر 28 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ  سامنے آگیا، جس کے مطابق ن لیگ کے رانا راشد منہاس 307 ووٹ لیکر آگے، سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 174 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔ 

پی پی 164،پولنگ سٹیشن نمبر 40 

پی پی 164کے پولنگ سٹیشن نمبر 40 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ  سامنے آگیا، جس کے مطابق  ن لیگ کے رانا راشد منہاس 275 ووٹ لیکر آگے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 151 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔