غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ

غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ کو روانہ کردی گئی۔

 پاکستان کی  جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی آٹهویں کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ پاکستان میں تعینات فلسطین کےسفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی  تقریب روانگی میں شرکت کی۔بحری جہاز امدادی سامان لیکر مصر کی سید پورٹ پہنچے گا۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ امدادی  سامان کی آٹھویں کھیپ 350 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں ادویات و طبی سامان، خشک خوراک، ہائی جین کٹس، خیمے اور جیریکین  شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے  مجموعی طور پر 630 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

 اس سے قبل بھیجے گئے سامان میں خیمے، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس و دیگر اشیائے ضروریا شامل تھیں۔پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔