دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن ٹیم کی دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف  بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس وقت قومی ٹیم کے 30 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور 4 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان ویمن ٹیم نے 129 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور اُم ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer