ضمنی الیکشن:پی پی 158 میں پولنگ کا عمل جاری

ضمنی الیکشن:پی پی 158 میں پولنگ کا عمل جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پی پی 158 میں ضمنی معرکہ، پولنگ کا عمل جاری،ن لیگ کےچودھری محمد نواز،سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
پی پی 158 کے ضمنی انتخاب میں 22امیدوار مدمقابل ہیں،حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 616 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 818، خواتین ووٹرز کی تعداد 82 ہزار 798 ہے۔حلقے میں مجموعی طور پر 116پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔
پی پی 158 میں 44 پولنگ سٹیشن مردوں، 43 خواتین کے لئے مختص کئے گئے۔پی پی 158 کی نشست وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے خالی کی گئی۔