بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ؛ انڈو سکوپی، ای سی جی، الٹرا سائینڈ سب کچھ نارمل نکلا

Bushra Bibi, Medical Examination, Endoscopy , PIMS, PTI, Imran Khan, Bushra Bibi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابرشہزاد ترک:  سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا جس میں ان کی تمام رپورٹیں نارمل آئیں۔

 ذرائع کے مطابق شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔  چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ، بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل تھے۔

 بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس مرتب کر لی گئیں, ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، بشریٰ بی بی نے اپنے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم کی ٹیسٹنگ لیب سے کروانے کا کہا۔  بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کے لیے 4 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم  مامورتھی, شوکت خانم سے ڈاکٹر عاصم یوسف بشریٰ بی بی کے چیک اپ کے سپروائزر تھے, ڈاکٹر مسلم عتیق، ڈاکٹر عامر ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل تھے.

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ؛ انڈو سکوپی، ای سی جی، الٹرا سائینڈ سب کچھ نارمل نکلا

طبی معائنہ کی رپورٹ کے مطابق  بشریٰ بی بی کی ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ بھی نارمل ہے، بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کی گئی جو کہ نارمل ہے، انڈوسکوپی کی بائیوپسی رپورٹ 5 سے 7 دنوں میں آئے گی, ان کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔

 ذرائع کا  کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔ تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔