ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیرضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کر لیا   

Exit controle list,amendment in rules recomended
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیرضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے،وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی کئی سال سے زیرالتوا درخواستوں کے باعث دی گئی ،ذرائع وزارت قانون کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔