ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم خبر، گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے تحریک انصاف کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ
کیپشن: Governor Punjab Umer Sarfaraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس  کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کئے جا چکے تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor