سٹی42:لاہور چڑیا گھرکے 17 سالہ شیر ٹونی کی حالت مزید خراب ہو گئی ، شیر کا علاج معالجہ جاری صحت بہتر نہ ہوسکی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھرکے 17 سالہ شیر ٹونی کی حالت مزید خراب ہو گئی ٹونی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ، علاج معالجہ جاری ہے لیکن صحت بہتر نہ ہوسکی ۔ لاہور چڑیا گھر کے مکین شیر کو صرف دودھ اور نرم غذ ا ہی دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹونی فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے مفلوج بھی ہے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس سے قبل بھی ٹونی کو پرسکون موت دینے کی تجویز بھیجی جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔شیر بیماری کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ۔ڈاکٹروں کی ٹیمیں ٹونی کا چیک اپ کر رہی خوراک کھانے کے بعد ٹونی کی طبیعت مزید خراب ہوتی ہے۔