ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ایل بی کا امتحان آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ

ایل ایل بی کا امتحان آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کی آن لائن کلاسز اور امتحان کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں اجلاس، ایل ایل بی کا امتحان آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کی آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات سے متعلق الحاق کالجز کے نمائندگان کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان کی تجویز پر موجودہ صورتحال میں طلباء و طالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے ایل ایل بی کی آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں کرونا وائرس اور موجودہ صورتحال میں نصاب مکمل کرنے کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے لئے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے پہلے سال میں پچھلی پریکٹس کی طرح پرانانصاب اپنایا جائے گا اور متعلقہ فورمز سے منظوری لینے کے بعد ایل ایل بی کے پہلے سال کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔

امتحان کا پیٹرن اور امتحانی پرچے کا نمونہ جلد ہی پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔ اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ حتمی امتحان سے پہلے امیدواروں کا ایک نمونہ امتحان لے کر ایک مشق کی جائے گی تاکہ امیدوار آن لائن امتحان کے نظام سے عملی طور پر آشنا ہو سکیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گے تاکہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں الحاق شدہ کالجز اور طلباء و طالبات کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer