ایبٹ روڈ (زین مدنی )نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ مذہب، ثقافت اور زبانیں پاکستان کے بارے میں سب سے خوبصورت چیزیں ہے۔
گزشتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تین مختلف زبانوں گجراتی، پنجابی اور اردو میں تیرے در پہ خالی جھولی لایا ہوں پڑھ رہے ہیں۔ شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی سب سے خوبصورت چیزیں اس کی زبانیں، ثقافت اور مذہب ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی ایک دوسرے کو نہ سمجھ سکیں لیکن مجھے امید ہے کہ کورونا میں ملنے والی دوری کی وجہ سے ہم اِن چیزوں کو سمجھ سکیں گے۔انہوں نے لکھا کہ کورونا میں سماجی فاصلے کی وجہ سے ہمیں ان چیزوں کی عکاسی کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو ہمارے درمیان اچھی ہیں۔شہزاد رائے نے آخر میں لکھا کہ میں اپنے تجربے کو تین مشترکہ زبانوں اردو، گجراتی اور پنجابی میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔
Diversity of languages,culture&religion is the most beautiful thing about Pak.V may not always understand each other but I hope tht the distance v r maintaining in #covid19 may help us to reflect about all that is common/good amongst us.Tribute to common experience in 3 languages pic.twitter.com/6kh9F8eYiL
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 15, 2020
دوسری جانب شہزاد رائے نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اردو کے معروف شاعر جون ایلیا کا ایک مشہور شعر لکھا۔