لاہوری لڑکی کو چینی لڑکے سے شادی مہنگی پڑ گئی

لاہوری لڑکی کو چینی لڑکے سے شادی مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) بھٹہ چوک کی رہائشی لڑکی کو چینی باشندے سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ایک ماہ بعد فاطمہ چینی باشندے کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی، کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اور ظفر نامی شخص نے دھوکے سے اس کی چینی باشندے سے شادی کروائی جبکہ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کی ماں اور ظفر نے چینی شہری سے شادی کی بھاری رقم وصول کی۔   تھانہ ڈیفنس اے میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینی باشندہ اسے دوستوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کرتا تھا اور انکار پر دھمکیاں دیتا تھا کہ چائنہ جا کر اس کے جسم کے اعضا فروخت کر دے گا۔

متاثرہ لڑکی فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی، حکومت تحفظ فراہم کرے، فاطمہ نے ڈیفنس اے پولیس سٹیشن میں ظفر اقبال اور چینی باشندے کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔