ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل  پانچویں فتح اپنے نام کرلی، ایونٹ میں اپنے آخری لیگ میچ میں بھی پاکستان فاتح رہا، بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔

 پاکستان نے میچ میں بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا اور پہلے راونڈ میں 30-9 اور دوسری بار 32-13 سے مات دی۔

 پاکستان نے لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، ٹیم نے بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقا کے بعد بنگلادیش کو ہرایا۔

 اس سے قبل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے، میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔

 شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا،  پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ آج رات بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔