ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری نے  کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا  وزٹ کیا

President Asif Ali Zardari, Eid Kah Mosque, KAshgar Eidgah Mosque, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران زنجیانگ یغور اٹانومس ریجن  Xinjiang Uyghur Autonomous Region (سنکیانگ) کے شہر کاشغر پہنچ گئے۔ آج اپنے کاشغر شہر کے دورہ کے دوران صدر آصف علی زرداری نے  کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا  بھی وزٹ کیا اور وہاں عصر کی نماز پڑھی۔

 کاشغر کی تاریخی عید گاہ مسجد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز پڑھی اور مسجد کے تمام حصوں کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت نے اس تاریخی ورثہ کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔

 مسجد کے منتظمین نے  صدر آصف زرداری کو مسجد کی تاریخ اور اس کے فنِ تعمیر پر ایک جامع بریفنگ دی۔ 

 سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور بیجنگ میں پاکستان کے سفیر  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔