سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔