سٹی 42 : ڈرگ فری پنجاب مشن کے تحت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں، رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 73 ہزار 850 چھاپے مارے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 45 ہزار 298 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 25 ہزار 633 کلو گرام چرس، 2381 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ساتھ ہی 2500کلو گرام افیون، 6 لاکھ 12 ہزار 308 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ صوبائی دارلحکومت میں 9 ہزار 107 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4317 کلوگرام چرس، 496 کلوگرام ہیروئن، 885 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں سے 273 کلوگرام افیون، 52 ہزار 356 لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔
آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔